اہم ترینسیاحت

پاکستان جیپ ریلی کا آغاز خنجراب ٹاپ میں ایک پروقار تقریب سے ہوا

ہنزہ (رحیم امان ،اسلم شاہ ،ذولفقار بیگ) 70واں یوم آزادی کی مناسبت سے جیپ ریلی کا آغاز خنجراب ٹاپ سے ایک پروقار تقریب میں ہوا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کی مشہور خاتون کوہ پیما سمینہ بیگ ،مشہور و معروف کوہ پیما نذیر صابرتھے فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقف محمود اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز نے خصوصی شرکت کی۔ہنزہ کے عوام نے شاہراہ قراقرم کے اطراف میں ریلی کے شرکا کا پرتپاک استقبال کیا اور ریلی کو ہنزہ میں ثقافت و سیاحت کے فروغ کے لیے نیک شگون قراردیا۔
اس موقعے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مشہور خاتون کوہ پیما سمینہ بیگ نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور پاکستان کا مثبت اور اصل چہرہ دنیا کے سامنے کُھل کر نظر آئے گا جس سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا ،اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ خواتین آج پاکستان میں ہر ایک میدان میں اپنا مثبت کردارادا کررہی ہیں،مردوں کے برابر آج خواتین ہر ایک سپورٹس میں حصہ لے رہی ہیں آج اس ریلی میں خواتین کاموٹر بائیک پر شرکت کرنااس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مشہور کوہ پیما نذیر صابرکا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس سی او نے واقعی دلوں کے رابطے کروائے ہیں جس سے
لوگوں میں دوریاں کم ہونگیں اور اس جنت نظیر علاقے کو جاننے کا موقعہ ملے گا۔میں اور سمینہ بیگ ہنزہ کے دور افتادہ علاقے میں پیدا ہوئے اور اللہ کے فضل کرم سے ہمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا،جس میں ہم سروخرو ہوئے ۔آج یہ ایک تاریخی موقع ہے آپ سب یہاں پر پاکستان کے سب سے بلند سڑک پر پاکستان کا سبز ہلالی جھنڈا اٹھا کر آئے ہیں جس سے دنیا بھر کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان کے لوگوں کے اندر وہ ہمت ہے اوروہ اتحاد ہے کہ ہم مشکل ترین دورسے گزر کر بھی دنیا بھر کو امن دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس موقعے پر ہنزہ میں جگہ جگہ عوام اور خاص کر بچوں نے ریلی میں شریک افراد اور گاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور پھول نچھاور کئیں اور ہنزہ کہا کہ خاص کر گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

اس ریلی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پورے پاکستان سے جدید ، قدیم اور نادر گاڑیاں کے علاوہ ، موٹر سائیکل سواراور جیپ سواروں نے شرکت کی ۔ریلی شام کو گلگت پہنچا اور اگلے روز گلگت سے یہ ریلی بابو سر ٹاپ کی جانب رواں دواں ہوگا اسطرح مختلف علاقوں سے دوسرے قافلے اس ریلی کے ساتھ ملیں گے اور گوادر میں اختتام پزیر ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button