اہم ترین

جگلوٹ سکردو روڑ کی تعمیر کے لئے پانچ سو ٹرکوں میں سامان پہنچ چکا ہے، وزیر خوراک

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر خوراک و معدنیا ت محمد شفیق نے کہا ہے کہ جگلو ٹ سکر دو روڈ بننے سے نہ صرف بلتستان کے عوام کو سہو لیات ملے گی بلکہ افواج پا کستان کیلئے اگلے محا زوں پر نقل حمل آ سان ہو جا ئے گی ۔دفاعی اہمیت کے حا مل اس روڈ کی تعمیر و تو سیع سے سیا حت کو فروغ ملے گا ۔ ایف ڈبلیو او کے 5سو سامان سے بھرے ٹرک پہنچ چکے ہیں۔بہت جلد روڈ پر کا م کا آغاز ہو گا۔ بلتستان دفاعی اعتبا ر سے ایک اہم خطہ ہے یہا ں کا رگل سیکٹر اور سیا چن جیسے دنیا کا بلند ترین محاز جنگ ہیں جس کے دفا ع کے لئے افواج پا کستا ن سینہ سپر ہے ۔ اس روڈ کی تعمیر و تو سیع کے بعد فوج کی اخر جات میں نما یاں کمی ہو گی اور اگلے محا زوں تک رسائی آسان ہو گی ۔ انہو ں نے کہا کہ مو جودہ صوبا ئی حکو مت عوامی نو عیت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سنجیدہ ہے ۔میر ے حلقے میں اس وقت اربوں روپے کے عوامی منصو بے زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل ہو نے کے بعد کا فی حد تک عوامی مسائل حل ہو نگے ۔تر قیا تی منصو بوں کے علا وہ صو با ئی حکو مت پڑ ھے لکھے افراد کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کررہے ہیں ۔نوجوان کا روبار کی طرف بھی آ نے کی کوشش کریں ۔صرف نو کری کے پیچھے اپنی صلا حیتوں کو زنگ لگنے نہ دیں ۔ اس وقت گلگت بلتستان میں نوجوانوں کے لئے کا روبا ر کے بڑے سنہر ے مواقع مو جود ہے ۔ ان سے فا ئد ہ اٹھا نے کی کوشش کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button