عوامی مسائل

ڈپٹی کمشنر شگر نے باشہ کا تفصیلی دورہ کیا، دریا بُرد ہونیوالے تسر پل کی فوری تعمیر نو کا حکم جاری

شگر(عابدشگری) ضلع شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی خان نے گذشتہ دنوں باشہ کا تفصیلی دورہ کیا۔باشہ پہنچنے پر معززین اور اہل علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ انہو ں نے اپنے دورے کے دوران مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کئے۔ڈپٹی کمشنر اپنے دورے میں سیبڑی،ڈوکو،نیاسلو کے سکولوں میں بھی گئے جہاں انہوں نے بچوں سے پڑھائی کے بارے میں سوالات کئے۔ جبکہ اساتذہ سے بھی مسائل پوچھے۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر کو ہدایت کی وہ سکولوں کی حال زار بہتر بنائے۔جبکہ بچوں کیلئے واش روم اورکلاس رومز کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔جبکہ فرنیچر کی کمی کو بھی پورا کریں۔ڈی سی شگر نے حیدرآباد تا تسر دریاء برد ہونے والی پل کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں ن اس موقع پر ایکسین شگر کو ہدایت کی اس پل کی بندش سے اہل علاقہ سخت مشکلات کا سامنا کررہے۔ ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پل کو ترجیحی بنیادوں پر تیار کریں۔جبکہ دریاء کی رخ کو بھی اصل رخ کی جانب رکھنے کیلئے خاطر خواہ اقداما ت کریں۔انہوں ن ڈوکو پل کی حال زار پر ایکسین کو انہیں ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button