کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، کمیلہ شہر میں واپڈا کی جانب سے بجلی کا افتتاح کردیا گیا، گزشتہ شام ڈی سی کوہستان محمد آصف نے بلب جلا کر بجلی کا باقاعدہ افتتاح چائنہ پل کے قریب کیا ،جہاں عوام علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی جس میں علماء کرام اور سماجی کارکنان کے ساتھ تاجر برادری کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی سی کوہستان کا کہنا تھا کہ بجلی عوام کا بنیادی مسلہ تھا جو چالیس سالوں سے درپیش تھا ۔ اب کمیلہ کے شہری اس سہولت سے استفادہ کریں گے ۔
اس موقع پر ایس ڈی او کا کہناتھا کہ تین مہینوں کے بعد لوڈ شیڈنگ فری بجلی مہیا کی جائیگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حلقے سے رکن قومی اسمبلی سرزمین خان بھی اس شہر کی بجلی کا افتتاح کرچکے تھے مگر بجلی آئی نہیں تھی ۔ اب چونکہ دوسری بار بجلی کا افتتاح ہوا ہے امید ہے اب بجلی آبھی جائے گی ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔