سیاست

ہنزہ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں تیز، ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوششیں تیز

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ ضمنی انتخابات ،سیاسی جماعتوں کی اندرون خانہ سر گر میاں تیز۔ جی بی ایل اے 6ہنزہ ضمنی انتخابات ہونے میں صر ف ایک دن باقی ہے مختلف سیاسی پارٹیوں نے جلسے ،جلوس کے زریعے پاور شو کیا ۔پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی اور آزاد اُمیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں پاور شو کیا ۔جبکہ آزاد اُمیدوار نیک نام کریم نے انتخابی ریلی کے زریعے شوآف پاور کے بجائے اسی خرچے سے نادار بچوں کے تعلیمی فیس کی ادائیگی بہتر سمجھتا ہے ادھر پولنگ 10ستمبر ہے کے قریب آنے کے ساتھ تمام جماعتوں نے اپنی سیاسی سر گر میوں میں اضافہ کردیا ہے تمام ہی اُمیدوار اچھی ساکھ اور اثر و نفوز کے حامل ہیں اور اپنی کامیابی کے حوالے سے پُر جوش ہیں عام طور پر حالات سے باخبر ضلع موجودہ انتخابات میں سخت مقابلے کی پیشگوئی کر رہے ہیں کیونکہ چار اہم اُمیدوار اپنا اپنا سیاسی پس منظر کے حامل ہونے کے علاؤہ برادریوں سے تعلق کی بناء انتخابات میں فی الحال خاص اہمیت کے حامل ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار سلیم خان اپنی خاندانی رتبے اور احترام کے علاؤہ اپنے والد میر غضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان کی سیاسی حیثیت اور تعلق کے براہ راست فائیدہ ملنے کی توقع ہے جبکہ آزاد اُمیدوار نیک نام کریم تعلیمی میدان میں جو انویسٹمنٹ کر چکا ہیں اس سے بھی براہ راست افادیت ملے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button