خبریں

ہنزہ میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا، اسماعیلی اور اہلسنت اکابرین جلوس میں شریک ہوے

ہنزہ ( اجلال حسین )یوم عاشور حضرت امام حسین علیہ سلام ضلع ہنزہ میں مذہبی عقیدت کے ساتھ احترام اختتام پذیر ہوا ، ہنزہ امن کمیٹی کی جلوس میں خصوصی شرکت، جبکہ ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع فاروق ، ایس پی ہنزہ آصف آمین اعوان اور ڈپٹی سیکریٹری ہوم کی زیر نگرانی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں یوم عاشو ر نواسہ رسول انتہائی عقیدت احترم کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی جس کے تحت ہنزہ میں یوم عاشور کی مرکزی جلوس امامیہ کمپلیکس گنش ہنزہ سے برآمد ہو کر مسجد علی، علی آباد میں اختتام پزیر ہوگیا۔

دوسری جا نب ایک اور جلوس امام بارگاہ مرتضیٰ آباد سے برآمد ہو کر فرمان آباد چوک پر اختتام ہوگیا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ڈی سی اور ایس پی ہنزہ کے زیر نگرانی سیکورٹی کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ گلگت بلتستان سکاوٹس اور پولیس کے بھاری نفری تعینات کئے گئے تھے۔ جبکہ دوسری جانب بذریعہ ہیلی کا پٹر کمانڈر FCNAگلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے جلوس کا فضائی معائینہ بھی کیا۔

یوم عاشور کے موقع پر ہنزہ امن کمیٹی کے چیرمین امجد آیوب کی زیر قیادت ممبران نے خصوصی شرکت کی، جس میں اسماعیلی برادری کے اکابرین کے علاوہ اور اہل سنت ولجماعت مسجد قبا علی آباد کے مولوی اعظم بھی شامل تھے۔

اس موقع شیخ موسی کریمی، مولوی اعظم خطیب مسجد قبا علی آبادنے حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عالم انسانیت اور اسلام کی سر بلندی کے لئے جس قد ر کربلا میں جو قربانیاں پیش کی گءئی تھی ان خو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم عاشور صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے اور ہم بحثیت مسلمان حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قربانی ، صبر ، انسانیت اور دین اسلام میں امن کا درس دینے پر عمل کرنا چاہیے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ہنزہ میں یوم عاشور کے موقع پر ہنزہ امن کمیٹی کی شرکت ایک نیک شگون ہے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہنزہ امن کوکمیٹی کے علاوہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے جس انداز میں کاوشیں کی ہے ان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہے کہ آئندہ بھی اخوت اور بھائی چارہ گی اور امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

یوم عاشور کے موقع پر جلوس کے گزر گاہوں میں ہنزہ امن کمیٹی کے علاوہ دیگر عوام نے عزاراداروں کے لئے سبیل کا ااحتتام کیا گیاجبکہ محکمہ صحت ہنزہ نے جگہ جگہ میڈیکل کیمپ کا بھی خصوصی انتظام کیا تھا ۔

جلوس کے اختتام پر شیخ موسی کریمی نے ضلعی انتظامیہ ہنزہ ، امن کمیٹی کے ممبران،  مسجد قبا علی آباد کے خطیب مولوی اعظم اور اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے اکابرین کی شرکت پر ان کا شکریہ اداکیا۔

یوم عاشور حضرت امام حسین علیہ سلام کے ماتمی جلوس میں عزاراداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button