جرائم

ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ دیامر نے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

چلاس(بیورورپورٹ) ایس پی دیامر رائے اجمل کی خصوصی ہدایت پر قانون نافظ کرنے والے اداروں کی چلاس شہر میں کارروائی ،دیامر پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کے ہاتھوں چڑھ گیا۔ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کی ٹیم نے انچارج سپیشل برانچ دیامر عظمت شاہ کی قیادت میں چلاس شہر سے اشتہاری ملزم محمد طفیل ولد سعید رحمت ساکن بٹوگاہ کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ نمبر5/2017بجرائم ایف پی پی سی کے تحت کارروائی کرکے سٹی تھانہ چلاس کے حوالے کیا گیا ہے ۔،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انچارج سپیشل برانچ دیامر عظمت شاہ نے کہا کہ ملزم مذکور کو گھیرے میں لیکر گرفتار کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافظ کرنے والے ادارے چلاس شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے الرٹ کھڑے ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button