خواتین کی خبریںکھیل

شناکی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی لبنی بین الاقوامی کرکٹ مقابلے کے لئے تربیتی کیمپ میں شامل

ہنزہ(ارسلان علی )ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ بحرام پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کیلئے منعقدہونے والی ٹریننگ کیمپ میں شامل۔

تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں یونائٹڈعرب امارات میں منعقد ہونے والی پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز کیلئے ملکی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ میں ہنزہ شناکی کے گاؤں ناصر آباد سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ بحرام بھی شامل ہوگئی ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل گلگت بلتستان ملکی سطح پرمنعقدہ ہونے والی مختلف کرکٹ سیریز وں میں نمایاں کارکردگی دیکھائی ہے جس کی بنیاد بناپر انہیں پاکستان اور نیوز لینڈ کے درمیان ہونے والی بین الاقوامی سیریز کیلئے ہونے والی ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

لبنیٰ بحرام آغاخان سپورٹس بورڈ کے زیرا ہتمام ہونے والی جوش گیمز میں پوری ہنزہ کے جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم کی کیپٹن بھی رہ چکی ہیں جس دوران انہوں نے کئی ٹورنامنٹس جیتی ہیں۔

لبنیٰ بحرام کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے اندر چھوٹی عمرسے کرکٹ کھیلنے کی شوقین ہیں۔گزشتہ ماہ اگست میں ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کھلاڑیوں کے ہونے والی ٹرائلز میں پورے گلگت بلتستان سے لبنیٰ بحرام منتخب ہوئی تھی ۔

یاد رہے کہ اس کیمپ میں لبنیٰ بحرام کے علاوہ ہنزہ سے ہی تعلق رکھنے والی ڈیانہ بیگ بھی شامل ہے جنہوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button