خبریں

اسسٹنٹ کمشنر داریل کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی

 چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر داریل  امیر اعظم حمزہ کی گاڑی پر داریل پھوگیچ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔گاڑی کے پچھلی سیٹ پر نو فائر کئے گئے  جس سےگاڑی کو شدید نقصان پہنچا  ۔ گاڑی پر موجود ڈرائیور اور گارڈ سوار تھے محفوظ رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر داریل گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی اور ہزاروں افراد اسسٹنٹ کمشنر کی خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے جبکہ پولیس اور لیویز کی بھاری نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو نہیں چھوڑ دیں گے اور ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button