جرائم

گانچھے: ڈکیتی میں ملوث دوملزم گرفتار

گانچھے ( محمد علی عالم ) پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث دو ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چوری کے سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ خپلو کے پولیس نے ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث مرتضیٰ اور عبد الطیف نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق مشہ بروم کے گاؤں کاندے سے ہے اور خپلو میں پڑھائی کے سلسلے میں مقیم تھے۔ ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کے اہلکار ملزمان کی تلاش کے لئے کئی دنوں سے متحرک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے گزشتہ دنوں خپلو شہر میں رات کے اندھیرے میں موبائل دوکان کو توڑا تھا جس کے بعد دوکاندار نے سٹی تھانہ خپلو میں درخواست دے کر مقدمہ درج کیا تھا۔ دکان کے اندر موجود سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں ملزمان واضح طور پر دیکھائی دیتے تھے۔

ایس پی گانچھے جان محمد نے بتایا کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے دنوں ملزمان نے ڈکیتی کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button