سیاست

حفیظ سرکار کا منشور عوامی مسائل میں اضافہ کرنا ہے، سید مہدی شاہ سابق وزیر اعلی

سکردو(پریس ریلز ) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں کا ایک اجلاس زیر صدارت سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سکردو میں ہوا، اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رابطہ سکرٹیری محمد بشیر ، بلتستان ڈویژن کے ترجمان نجف علی ، سٹی سکردو کے نائب صدر محمد اقبال سٹی ، سب ڈویژن سکردو کے نائب صدر سلیمان سد پارہ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا کہ حفیظ سرکار کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، حفیظ سرکارکا منشور عوامی مشکلات میں اضافہ کرنا اور عوام سے جھوٹ بولنا ہے انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن کے نزدیک اس وقت گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسئلہ اپنے لیے بلیٹ پروف گاڑی خریدنا ہے ، اور وہ اپنے لیے بلیٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے ڈگری کالج سکردو کے پیسے استعمال کر رہے ہیں ، ڈگری کالج سکردو کی دوکانوں سے حاصل ہونے والی آمدن حفیظ الرحمن کے لیے بلیٹ پروف گاڑی خریدنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے ، ڈگری کالج سکردو کی دوکانوں سے حاصل ہونے والی آمدن پر صرف ڈگری کالج سکردو کا حق ہے ، لیکن حفیظ بلیٹ پروف گاڑی کے حصول کے لیے یہ آمدن استعمال کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غریب عوام پر ٹیکس بم گرانے کی کوشش ہو رہی ہے ٹیکسوں کے نفاز کو کسی صورت قبول نہیں کر سکتے ، اگر ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور احتجاج کریں گے ،

اجلاس میں حالیہ دنوں سکردومیں دھماکہ خیز مواد کی برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور سید مہدی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ اس معاملے کو سنجدگی سے لیں ، سکردو میں سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے بلتستا ن سے تعلق رکھنے والے دیگر اضلاع میں تعینات اہل کاروں کا تبادلہ بلتستان میں کیا جائے ، بلتستان ریجن کے اہل کاروں کو دیگر اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے اور یہاں سکیورٹی کی صورت حال کو دیکھنے کے لیے سکول کے بچوں سے مدد لی جا رہی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ پولیس میں کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے اہل کاروں کو فوری مستقل کیا جائے تاکہ نفری کی کمی ختم کی جا سکے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہم پر فرنیڈلی اپوزیشن کا الزام لگانے سے پہلے ایک بار ن لیگ کے خلاف جلسہ تو کر کے دیکھائیں جلسہ تو کیا پی ٹی آئی والوں کو آج تک زبان تک کھولنے کی توفیق نہیں ہوئی ،گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا کردار صرف پیپلزپارٹی ادا کر رہی ہے ، پی ٹی آئی کی تنظیم صرف سوشل میڈیا پر چل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان والے تبدیلی کا نعرہ لگانے سے قبل سکردو کے ڈی جے عمران کو ان کا حق ادا کریں ، تبدیلی کی بات بعد میں کریں ، موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کے جن پر قابوپانے میں پوری طرح ناکام دیکھائی دے رہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button