متفرق

شگر : ارندو گونڈ کے متاثرین محفوظ مقام پر منتقل ، مویشی ہلا ک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر

سکردو ( رجب علی قمر ) قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر سید موسیٰ رضا بخاری نے کہا ہے کہ ارندو گونڈ کے متاثرین محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ علاقے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے۔ خوراک ،ادویات اور ضروریات زندگی کا بھی کوئی بحران نہیں ہے تاہم مال مویشی ہلا ک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے عمائدین اور لوگوں سے رابطے میں ہوں۔ لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت حال میں انتظامیہ الرٹ ہیں اور ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے بھی بتایا گیا ہے۔ سید موسیٰ رضا بخاری قائم مقام ڈی سی شگر نے کہا کہ باشہ ویلی میں بر ف باری اور تودے گرنے سے ہونے والے نقصانات کا پوری طرح جائزہ لیا گیا ہے۔ علاقے میں عوام کے پاس راشن ،خوراک اور ادویا ت کا سٹاک اپریل تک موجود ہے۔ کسی قسم کے مسائل کی صور ت میں ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لئے تیار ہے۔ باشہ میں سڑکوں پر بھاری برف باری کی وجہ سے فی الحال جانا ممکن نہیں ہے۔ انتظامیہ نے پاک فوج سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیوکرنے کی سفارش کی تھی تاہم علاقے کے عوام سے رابطے کے بعد ایسی کوئی صورتحال نہیں تھی کہ ہیلی کاپٹر لے جایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button