عوامی مسائل

ُخپلو میں ہر پانچ منٹ بعد بجلی کی آنکھ مچولی شروع، پانی کم ہونے کا بہانہ

گانچھے (اے آر رینگ چن ) محکمہ برقیات کو بھر پانی کم ہونے کا بہانہ یاد آ گیا خپلو میں ہر پانچ منٹ بعد بجلی کی آنکھ مچلولی شروع کر دیا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا لمبا دورانیہ عوام کی صبر کا امتحان لینے لگے ہیں سردیاں شروع ہوتے ہی پانی کم ہونے کے بہانے سے ٹاون ایریا کے مختلف محلوں میں پانچ سے آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہنے لگے ہیں نااہل عملوں کی کشتی میں سوار ایکسین کریم خان بھی بجلی کا نظام ٹھیک کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں محکمے کے شکایات آفس فون کرکے بجلی بند ہونے کے اسباب اور بجلی کب آنے کا خبر پوچھنے پر عوام کا رہی سہی آس بھی ٹوٹ جاتی ہیں کیونکہ وہاں موجود اخلاقیات سے عاجز عملہ سیدھی منہ بات کرنے کو تیار ہی نہیں اور ہر کوئی محکمے کا ذمہ دار ، بارعب ، مغرور آفیسر بنا ہوا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ جب سے محکمہ برقیات کے تمام ملازمین ریگولر ہوئے ہیں ان کے نخرئے آسمان کو چھونے لگے ہیں اور بجلی کا نظام دن بدن خراب ہو رہے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کون سمجھائے گا اور کون سمبھالے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button