عوامی مسائل

یاسین میں‌ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا

یاسین (معراج علی عباسی) یاسین میں بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم  ہوگیا ہے۔  یاسین کے بالائی علاقوں میں ہر تیسرے روز لوشیڈنگ کی جاری ہے باری کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچھولی معمول بن گئی۔ برقیات غزر کےمطابق سیلی ھرنگ پاورہاوسز کی ایک یونٹ فنی خرابی کے باعث گزشتہ 20 دنوں سے بند پڑی ہے جبکہ نازبر پاور ہاؤس میں پانی کی کمی سے پاور جنریشن نصب سے بھی کم ہوگئی ۔جس باعث علاقے میں بجلی کی شدید بحران پیدا ہوچکی ہے۔محکمہ برقیات غذر کے ستاے ہوے عوام کا کہنا ہے کہ یاسین میں چار پاورہاوسز وافر مقدار میں پانی ضرورت کے مطابق ٹیکنکل سٹاف اور ہرکنکشن پر  فیوز لگانے کے  باوجودصرف روشنی کے لے بجلی دستیاب نہ ہونا محکمہ برقیات غذر کی نااہلی ھے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے حوالے سے محکمہ برقیات غذر کے حکام اپنے کارکردگی بہتر کرنے کے بجاےکسی بزرگ کی طرح لوگوں کو صبر کرنے کی نصیحت کرتے ہے۔یاسین کے عوامی حلقوں نے  وزیر برقیات گلگت بلتستان ۔یاسین کے منتخب ممبر اسمبلی راجہ جہانزیب اور سیکرٹری برقیات سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ یاسین میں چار پاورہاوسز ہونےکے باجود بلب روشن کرنے کے لے بجلی کا نہ ہونے کا نوٹس لیکر غفلت برتنے والے محکمہ برقیات کے زمداران کے خلاف کاروائی کرے۔اور عوام کو بجلی کی بلاتعطل فرامی کو یقینی بنانے کے لے اپنا کردار اداکریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button