چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے شعبہ ڈینٹل او پی ڈی کے چھت ٹپکنے سے کروڑوں روپے کی قیمتی مشینری خراب ہو گئی ڈینٹل او پی ڈی میں روزانہ چالیس سے پچاس مریض دانتوں کا علاج کرانے آتے ہیں ۔ ڈینٹل کا شعبہ ہسپتال کے پہلے پورشن میں واقع ہے جبکہ اس کے عین اوپر یعنی دوسرے فلور پر ہسپتال کے واش روم بنے ہوئے ہیں ۔ جہاں پانی کے رسنے سے چھت اور دیواروں کو نقصان پہچنے کے علاوہ قیمتی طبی آلات خراب ہو رہے ہیں ۔ دیوار میں نصب ایکسرے مشین شدید متاثر ہو کر استعمال کے قابل نہیں رہی ۔ عوام نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی قیمتی مشینری کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔