Jan 04, 2020 پامیر ٹائمز عوامی مسائل Comments Off on سول ہسپتال چٹورکھنڈ میںایک مہینے سے میڈیکل آفیسر موجود نہیں، مریض رُل رہے ہیں
اشکومن(کریم رانجھا) ؔ سول ہسپتال چٹورکھنڈ میں ایک مہینے سے میڈیکل آفیسر موجود نہیں،مریض خوار ہونے لگے،ڈی ایچ او غذر خواب خرگوش میں،متبادل بندوبست نہیں کیا جارہا۔تحصیل اشکومن کے واحد سرکاری ہسپتال میں میڈیکل آفیسر موجود نہیں جس وجہ سے پورے تحصیل اشکومن سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق چند ماہ پہلے سول ہسپتال چٹورکھنڈ میں ایک لیڈی میڈیکل آفیسر کی تعیناتی عمل میں آئی تھی جو چند دنوں کے بعد تین مہینے کی چھٹی لے کر کراچی چلی گئی ہے اور ایک مہینہ گزر جانے کے بعد بھی علاقے کے واحد ہسپتال میں متبادل میڈیکل آفیسر کا بندو بست نہ ہو سکا۔سول ہسپتال چٹورکھنڈ تحصیل اشکومن کا واحد سرکاری ہسپتال ہے جہاں سے وادی اشکومن کی پچاس ہزار کی آبادی استفادہ کرتی ہے لیکن سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کے بیشتر عوام ضلع کے دیگر ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔محکمہ صحت کے ذمہ داران بار بار کے شکایتوں کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے۔عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متبادل میڈیکل آفیسر کا بندوبست کیا جائے۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
May 19, 2022 Comments Off on ہنزہ:گنش، گریلت میںباغات اور کھیتوںپر کیڑوں کاحملہ، پھلدار درخت بُری طرحمتاثر
Apr 15, 2022 Comments Off on وادی ایون چترال میں واقع قدیم مسجد حکام کی توجہ کا طلب
Sep 09, 2020 Comments Off on نادرا کا دفتر انتظار گاہ میں تبدیل، سکندر آباد نگر کے مکین ذہنی اذیت میں مبتلا
Sep 07, 2020 Comments Off on چلاس: عارضی ملازمین کا عدم مستقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم