سیاست

سی پیک کو بچانے کے لئے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا بنانا ہوگا، عمران ندیم

شگر(عابدشگری)ممبر قانو ن ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے دیا گیا بیان کے بعد حکومت پاکستان کو ہوش کا ناخن لینا چائیے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کئی دہائیوں سے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواںآئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان نے کسی کی نہ سنی اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے لیل ولعل سے کام لیتے رہے ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے سی پیک متنازعہ علاقے سے گزرنے کی بات سامنے آنے کے بعد حکومت کو ہوش کا ناخن لینے کا چائیے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اگر سی پیک کو بچانا چاہتی ہے تو فوری طور پر گلگت بلتستان کو ملک کا پانچوں صوبہ بنالیں ورنہ یہ منصوبہ بھی ناکامی سے دو چار ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ کی جانب سے آنے والے اس بیان کو معمولی نہ سمجھیں کیونکہ امریکہ کے اس بیان میں کئی راز پنہاں ہیں ۔کیونکہ امریکہ آنکھیں بند کرکے کوئی بیان جاری نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ آئینی صوبہ گلگت بلتستان کا ایک حق ہے اور اس حق کی حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button