خبریں

معروف صحافی رشید ارشد وزیر اعلی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر

گلگت( پ ر)گلگت بلتستان کے سینئر صحافی کالم نگار ادیب و شاعر رشید ارشد کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کے میڈیا کوارڈنیٹر مقررکر دیا۔وزیر اعلی سکر یٹر یٹ سے نوٹیفکیشن جاری۔ انہیں میڈیا کا شعبہ سونپ دیا گیا ہے رشید ارشدکومیڈ یا کو ارڈنیٹر مقر ر ہونے پر گلگت بلتستان کی صحافی برادری نے خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ امید کا اظہار کیا ہے کہ رشید ارشد میڈیا اور حکو مت کے درمیان بہترین رابطہ کار ثابت ہوں گے اور گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے بھی کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ رشید ارشد کا شمار گلگت بلتستان کے صف اول کے کالم نگاروں میں ہوتا ہے بہترین کالم نگاری پر کئی ایوارڑ بھی اپنے نام کر چکے ہیں اس کے علاوہ میڈیا کمپین کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button