سیاست

عدالتی فیصلے کے بعد لوئر کوہستان میں سٹاف کی تعیناتی میں تاخیر افسوسناک ہے، ملک فضل حق

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان، مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے رہنما ملک فضل حق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ضلع لوئر کوہستان کیلئے سٹاف کی تعیناتی میں تاخیری افسوسناک ہے ۔ عدالتی حکم نامے کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے عملہ نہیں بھیجا ۔ فوری طورپر ضلع لوئر کوہستان کیلئے عملہ تعینات کیا جائے ۔ جالکوٹ گاوں میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عبدالستار خان کی والدہ کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اُن کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے ازراں نرخوں پر کوہستان کے دورافتادہ علاقوں کیلئے تیرہ میگاواٹ بجلی دی مگر مقامی تنازعوں کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں میں رکاوٹیں درپیش ہیں جنہیں حل کرنا ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا کام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس افسر کو چاہئے کہ وہ راستے میں حائل رکاوٹوں کو دورکرکے فوری طوپر پر کوہستان کے شمالی علاقوں میں بجلی کی ترسیل یقینی بنائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button