گلگت(پ۔ر) گلگت پر یس کلب کے صدر اقبال عاصی و کابینہ کے دیگر اراکین نے ممبران پریس کلب کی جانب سے گلگت بلتستان نیوز پیپرز سو سائٹی کی نو منتخب کابینہ کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جی بی نیوز پیپرز سو سائٹی مقامی اخبارات کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اخبارات سے وابسطہ مقامی عامل صحافیوں کے حقوق بالخصوص کارکن صحافیوں کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی کام کرے گی ۔گلگت پریس کلب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی بی این ایس کے نومنتخب صدر اشرف عاشور اور کابینہ کے دیگر اراکین گلگت بلتستان میں صحافت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔