تعلیم

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا

گلگت (پ ر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے مشرف ہال میں ایک پروقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر صادق حسین نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ نو منتخب عہدیداروں میں صدر مجیب الرحمن، سینئر نائب صدر فقیر محمد، نائب صدر قمر عباس، نائب صدر ثمینہ خان،جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سیما وفی، فنانس سیکریٹری فرخ ستی، ڈپٹی فنانس سیکریٹری فاروق احمد، جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا،انفارمیشن سیکریٹری اشتیاق حسین، مرکزی ترجمان شمس قریشی نائب صدر زاہدحسین راکی اور سیکریڑی میڈیا عنایت اللہ سخاوت شامل تھے۔تقریب میں منیجمنٹ اسٹاف کے مرکزی صدر تعظیم اختر اور پروگریسو پینل کے صدارتی امیدوار سید نجم الحسن نے بھی اکیڈمک سٹاف کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ نومنتخب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کابینہ فیکلٹی سٹاف کے جائز مفادات، دیرینہ مسائل کے حل، طلبہ کی تعلیم و تربیت اور یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button