سیاست

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن حکمرانی نہیں بدمعاشی کر رہی ہے، پیپلزپارٹی میڈیا سیل کا الزام

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت خطے میں حکمرانی نہیں بلکہ بدمعاشی کر رہی ہے گزشتہ دنوں صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن ممبر کا جب پٹواری کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس کے خلاف اے ٹی اے کے تحت کاروائی ہوئی اور اس کو گرفتار کر کے جیل بیجا گیا جب کہ لین دین کے معاملے پر واٹر اینڈ پاور کے ایکسٰئین کے دفتر پر حملہ کرنے والے مسلح مسلم لیگ ن کے دہشت گرووں کو وزیراعلی کے ایما پر قانونی کاروائی کی بجائے سرکاری پرٹوکول دے کے معاملے کو دبایا گیا اور دہشت گردوں کو سرکاری پرٹوکول کے ساتھ گھر روانہ کیا گیا ۔ واٹراینڈ پاور محکمے کو مسلم لیگ ن کے لئے اے ٹی ایم مشین بنا دی گئی ہے اور آئے روز مسلم لیگیوں کا سرکاری املاک اور دفاتر پر حملہ اسی سلسے کی کڑ ی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سیپکر کے پرسنل اسسٹنٹ شہاب الدین نامی شخص قانون نافذ کرنے والے ادروں کو مطوب ہے ایسے افراد کو جیل میں ہوناچاہیے اور شیڈول فور میں شامل ہونا چاہیے اور اس امر کی بھی چھان بین ہونی چاہیے کہ مذکورہ شخص کوڈپٹی سپیکر کے دفتر میں بھرتی کر کے سرکاری تنخواہ اور مراعات کس قانون کے تحت دیئے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی سرکاری ادوارں پر مسلح حملے کی مذمت کرتی ہے

بیان میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک طرف وزیراعلی میرٹ کی باتیں کرتا ہے اور دوسری جانب اپنے کرائے کے غنڈوں کے زریعے سرکاری دفتروں پر حملے کرائیے ہیں اور سرکاری افسروں کو ڈرا دھمکا کر سرکاری وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے  اور یہ کہایکسیئن مذکور نے پاور کے محکمے کو سیکریڑی کی ایما پر مسلم لیگ ن کے بے روزگار کارکنوں کے لئے اے ٹی ایم مشین بنایا ہے اور کمیشن اور کرپشن کا گٹرھ بنانے کی وجہ سے واٹر اینڈ پاور کا محکمہ گلگت میں فساد کا سبب بنتا جا رہا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button