عوامی مسائل

ہنزہ: 10 نومبر تک ہر صورت میں عوام کو بجلی دینگے۔ مسگر پاور ہاوس انجنیئرز

شرافت علی میر

ہنزہ: مسگر قلندرچی میں 3 میگاواث کے پاور ہاوس پہ کام جاری ہے ۔ان میں پہلا منصوبہ کلک نالا کے پانی سے دو میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے پہ کام جاری ہے تا ہم کلک نالہ سے واٹر چینل ( نالا سے مین ٹینک تک ) کا کام ابھی تک نا مکمل ہے جس پہ کام جاری ہے۔ فیز 2 یعنی دلی سنگ نالہ کا کام تقریبا مکمل ہوگیا ہے، واٹر چینل اور اسپل وے میں تھوڑا کام باقی ہے جو دو دن میں مکمل ہوجائیگا۔

پاور ہاوس کا کام مکمل ہوگیا ہے تاہم قلندرچی سے مسگر گاوں تک بجلی لائین کا کام باقی ہے۔ انجنیئرز کے مطابق 10 نومبر تک ہر صورت میں عوام کو بجلی دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button