متفرق

‘یوتھ آف گلگت بلتستان’ کا چوبیس جنوری کو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کااعلان

 اسلام آباد (پ ر) یو تھ ٓاف گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،ا جلاس میں گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر اہم گفتگو کے بعد متفقہ طور پرایک منظم تحریک کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ابتدائی مرحلے میں اتوار ۲۴ جنوری کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے ۱۵ ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو مختلف علاقوں،جامعات اور ہاسٹلز کا دورہ کریگی اور گلگت بلتستان کے باسیوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہی فراہم کریگی۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ آف گلگت بلتستان کوئی تنظیم نہیں بلکہ یہ ایک تحریک کی حیثیت سے اپناکا م جاری رکھے گی ،یہ تحریک کسی بھی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ اسکا اول و آخر ی مقصد گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرناہے۔

اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور تمام سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر اس تحریک میں تن من دھن سے سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں ملک کے دیگر شہروں میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جلد کورڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو دیگر شہروں کا دورہ کر کے طلبا ٰء کو اعتماد میں لے گی۔

اجلاس کے آخر میں قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کی مخالفت میں پیش کی جانے والی قرارداد کی شدید مزمت کی گئی اور صوبا ئی حکومت گلگت بلتستان کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا!

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button