صحت

اشکومن: سول ہسپتال چٹورکھنڈ میں ایمبولینس ڈرائیور کی آسامی پر من پسند غیر مقامی فرد بھرتی کرنے کا انکشاف

اشکومن(نمائندہ خصوصی) سول ہسپتال چٹورکھنڈ کے ایمبولینس ڈرائیور کی آسامی پر من پسند فرد بھرتی کرنے کا انکشاف،گزشتہ کئی سالوں سے ڈرائیور موجود نہیں ،وزیر اعظم پروگرام کے ڈرائیور کو اضافی چارج دے دیا گیاہے جو بیک وقت دو ڈیوٹیاں کرنے پر مجبور ہے،ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ 1نواز ناجی کے دورہ چٹورکھنڈ کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ہسپتال کے وزٹ کے فوراََ بعد ہنگامی طور پر مریض لایا گیا جسے ہسپتال کے عملے نے گلگت ریفر کردیا اورمریض کے رشتہ دار کے بقول ایمبولینس کی خرابی کا بہانہ بنایا،مریض کا رشتہ دار شکایت لے کر ممبر قانون ساز اسمبلی کے پاس پہنچا ۔جب معاملے کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہواکہ مقامی ایمبولینس ڈرائیور کے فوت ہوجانے کے بعد اس آسامی پرمبینہ طور پر غیر مقامی ڈرائیور کی بھرتی کی گئی ہے لیکن ڈیوٹی کہاں دیتا ہے اس کا کچھ پتہ نہیں،وزیر اعظم پروگرام کے ڈرائیور کو اضافی چارج دے کر اس سے دو ڈیوٹیاں کروائی جارہی ہیں اور اتفاق سے اس روز وہ اپنی یعنی وزیر اعظم پروگرام کی ڈیوٹی پر تھا،بیمارشخص کو ممبر قانون ساز اسمبلی گاڑی میں اپنے ساتھ گاہکوچ لے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button