خبریں

گلگت : اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا جوٹیال بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاون

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا جوٹیال بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون ایک درجن سے زائد دکانداروں کو دھر لئے گئے ،پونیال روڈ پر غیر قانونی طور پر روڈ کے ایک سائٹ تجاوز کرنے والے ویلڈر باونڈری وال گرادی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد نے سٹی مجسٹریٹ مختار احمد ،سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین ،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی سمیت میونسپل پولیس ،لیوی جوانوں اور جی بی پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا گیا جس میں درجنوں افراد کے خلاف خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور انہیں گرفتار کر کے سب ڈیوژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیاگیا عوامی شکایات اور اخباری رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف بازاروں جوٹیال بس سٹینڈ ،پبلک چوک بازار ،ہیلی چوک ،ریور ویو روڈ ،سٹی ہسپتال بازار،پونیال روڈ ،پونیال چوک بازار میں تجاوزات ،ہوٹلوں میں صفائی ،روڈ کی اراضی پر شٹر بناکر کاروبار کرنے والے و یلڈر شاپ کو ہٹانے کے ساتھ فٹ پاتھوں کو واگزار کرائے اور زمہ داروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتا ر کر لیا جبکہ پونیال روڈ پر بننے والی پانچ منزلہ عمارت کو غیر قانونی طور پر کام کرنے پر کام بند کرنے کا حکم دے دیا اور فٹ پاتھ پر رکھے گئے سامان کو بھی ضبط کر لیے گئے، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل مالکان اور ایل پی جی گیس کا کاروبار کرنے والے مالکان کا کو آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کابھی احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک روز کے اندر ندر آگ بجھانے والے آلات نصب کریں ورنہ انکے خلاف تحفظ سٹی ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button