خبریں

ضلع شگر میں‌ جشن آزادی کی تیاریاں‌ شروع

شگر(عابدشگری)یوم آزادی پاکستان ضلع شگربھر میں بھرپور انداز میں شایان شان طریقے منایا جائے گا۔اس دن جشن آزادی کی حوالے سے ریلیاں ،تقریری مقابلہ،کوئز مقابلہ اور دیگر پروگرام منعقد ہوگا جبکہ شام کو پولو میچ بھی کھیلا جائے گا۔ ضلع شگر میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب پرچم کشائی سے ہوگا۔ جبکہ اس دن سکولوں سے بچے جشن آزادی کی ریلیاں نکالیں گے۔جشن آزادی پاکستان کی تیاری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ ،معززین اور میڈیا کی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکرحسین نے کہا کہ جشن آزادی پاکستان ہماری تاریخ میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔اس پر بھرپور اور شایان شان طریقے سے منانا ہم سب کی اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔لہذا تمام ادارے اس حوالے سے اپنا کردار اداکرتے ہوئے جشن آزادی پاکستان و بلتستان کو بہتر انداز میں منائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی پاکستان کا افتتاح اور مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں پرچم کشائی سے ہوگا۔ڈپٹی کمشنر شگر پرچم کشائی کرینگے جبکہ تمام اداروں کی سربراہاں بھی اس تقریب میں شرکت کرینگے۔جبکہ اس کے بعد ہائی سکول شگر سے جشن آزادی ریلی نکالی جائے گی۔ جبکہ دیگر تقاریب میں جشن آزادی کے حوالے سے آزادی کے موضوع پر ہوا تقریری ،ملی نغمے اور کوئز مقابلہ ہوگا۔ جبکہ سہ پہر اماچہ پولو گراؤنڈ میں پولو کا میچ بھی ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button