جرائمخبریں

شگر:دہری اور جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے کہا ہے کہ دہری اور جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد کے خلاف جلد سخت ایکشن لیا جائے۔ دہری شناختی غیر قانونی ہونے کیساتھ جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ایسے افراد کیخلاف کاروائی کیلئے نادرا کیساتھ ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاؤن کریگا۔یہ بات انہوں نے شگر میں دہری شناختی اور جعلی شناختی کارڈ کے حوالے سے منعقد اعلیٰ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس میں ایس پی شگر سید الیاس حسین، اسسٹنٹ کمشنر شگر موسیٰ بخاری اور نادرا کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے اانہوں نے کہا کہ دہری اور جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد سکیورٹی رسک ہے۔ ابتدائی طورپر ایسے تمام افراد کی شناختی بلاک کیا جائے۔اس سلسلے میں ضلعی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دیا جائے گا جو کہ باریک بینی سے اس عمل کا جائزہ لے گا۔ نادرا ایسے افراد کیخلاف سختی سے عملدرآمد کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button