صحت

گلگت : سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی اپنی مرضی سے آنیاں جانیاں، مریض رلنے لگے

گلگت(لیڈی رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی اپنی مرضی سے آنیاں جانیاں مریض رلنے لگے۔ بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم رائج نہ ہونے کی وجہ سے وقت کی پابندی کا خیال نہیں، ہر کوئی اپنی مرضی کا مالک بنا ہوا ہے۔ڈاکٹرز اور سٹاف کی وقت کی پابندی نہ ہونے سے مریضوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کی زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔فوری طور پر بائیو میٹرک حاضری سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے غریب مریض اذیت سے بچ سکیں۔ان خیالات کا اظہار مریضوں اور انکے لواحقین نے سروے کے دوران کیا۔

ان افراد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف وقت کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔علاج کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے کر پرائیویٹ کلینک آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جہاں پر بھاری فیسیں بٹوری جا رہی ہیں۔سرکاری طور پر ملنے والی بھاری مراعات اور تنخواہوں کے باوجود مریضوں کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ڈاکٹرز بھاری کمیشن کے عوض کمپنیوں کی ادویات لکھ رہے ہیں۔جس سے غریب مریضوں پر مزید اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔وزیر اعلیٰ فوری نوٹس لے کر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کا قبلہ درست کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button