اہم ترینخبریں

ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس نے گلگت بلتستان میں ٹرانسمیشمن لائینز کی بہتری اور تقسیم کار کے نظام کو موثر بنانے کے لیئے 90 کروڑلاگت کے منصوبوں کی منظوری دے دی

گلگت ( پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی سربراہی میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ٹرانسمیشمن لائینز کی بہتری اور تقسیم کار کے نظام کو موثر بنانے کے لیئے تمام منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ان منصوبوں کی کل لاگت 90 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ ٹرانسمیشن لائینز کی بہتری کے بعد تمام اضلاع بشمول سکردو، گھانچے ، کھرمنگ، استور، چلاس،دیامر، ہنزہ، نگر اور گلگت میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی، ان تمام اضلاع میں کروڈوں روپے کی لاگت سے نئی لائین بچھانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود ٹرانسمیشن لائین کی بحالی اور مرمت و بہتری کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ ضلع غذر میں پہلے ہی 14کروڑ کی لاگت سے سکیم منظور ہونے کے بعد ٹینڈر بھی ہو چکا ہے۔ محکمہ برقیات کی جانب سے پیش کردہ منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ خطے میں بجلی کے حوالے سے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ چیف سیکریٹری نے محکمہ برقیات کے سیکریٹری ظفر وقار تاج اور چیف اانجینئر برقیات کو ہدایت کی کہ تمام منظور شدہ منصوبوں پر کام جلد سے جلد شروع کیا جائے اور لاگت کے حوالے سے کام کرکے ٹینڈرنگ کا مرحلہ جلد طے کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ ٹرانسمیشن لائین کی بہتری کے بعد بجلی کے وولٹیج کو برابر رکھنے میں آسانی ہوگی اور صارفین اس سہولت سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ جن ٹرانسفارمرز پر اضافی لوڈ ہے ان کو تبدیل اور مزید بہتر بنانے کے لیے بھی ان سکیموں کے تحت اقدامات کیئے جا سکیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button