خبریں

مسگر پاور ہاوس سے رواں ماہ کے آخر تک بجلی کی ترسیل ہوگی، رانی عتیقہ غضنفر

ہنزہ (بیورورپورٹ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سوست گوجال میں سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین سال 2017پُر وقار طریقے سے منایا گیا ۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ تھی ۔ ننھے بچوں نے روایتی انداز میں مہمانوں پر پھول نچھاور کرکے خوش آمدید کیا ۔ پروگرام میں بچوں کے والدین کیساتھ سوست گوجال سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پروگرام میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے ،قومی ترانہ اور ٹیبلو پیش کرکے پروگرام میں چار چاند لگا دئیے ۔ بعدازسکول کے ہیڈماسٹر نے پروگرام میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہم نے جب بھی میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ سے گزارش یا دعوت دی ہے وہ پروگرام میں حاضر ہوئے ہیں ہم ان کے نہایت شکر گزار ہے سکول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر نے کہاکہ بوائز ہائی سکول سوست ضلع ہنزہ کے اُن پانچ خطرناک سکولوں شامل ہیں جنہیں پچھلے زلزلے کی وجہ سے ڈیزاسٹر کلیئر کیا گیا ہے ۔ سکول کے عمارت میں داراڈیں آئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے سکول کے کئی کلاسز بند پڑے ہیں ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سکول کی بلڈنگ کو ڈس مینٹل کرکے دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔ تاکہ ہمارے نونہالوں کا مستقبل روشن ہوسکیں ۔ اُنہوں نے سٹاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہیں جسکی وجہ سے پرائیویٹ ٹیچرز کو مدعو کیا گیا ہیں اور اُن کے تنخواہوں کا مسئلہ ہیں سکول میں سائنس مضامین کیلئے سائنس لیبارٹری کا ہونا ضروری ہے ۔یہاں پر لیبارٹری نہیں ہونے کی وجہ سے زیر تعلیم بچوں کو جدید تعلیم دینے سے قاصر ہے اسی طرح اُنہوں سکول کے تمام ضروریات کا زکر کیا ۔

مہمان خصوصی رانی عتیقہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں شریک والدین اور بچوں کا شکریہ اداکیا کہ آپ لوگوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ اس پُر وقار تقریب میں مدعو کیا ۔ سوست ایریا میرے لئے نئی جگہ نہیں ہے میں کئی بار سوست کے مسائل سننے یہاں پر آئی ہوں ۔ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہیں ۔ میں سوست گوجال کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں ۔ میرا فرض بنتا ہے کہ میں یہاں آکر آپ کے مسائل سنو ، آپ لوگوں کی مہربانی سے مجھے اور میر صاحب کو عزت ملی ہیں ۔ وقت کیساتھ انسانی ضروریات زندگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ہم نے ان چیلنجز کو قبول کرکے کام کرنا ہے ۔ پہلے والا زمانہ اور تھا اور اب ہم دور جدید میں داخل ہوئے ہیں وہ قوم ہمیشہ زندہ رہتی ہے جو ہمت کرکے اپنے بچوں کو تعلیم دلواتے ہیں ۔ ہم نے دو چیزوں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ۔ اول صحت دوسرا تعلیم۔ معاشرہ صحت مند اور تعلیم یافتہ جب تک نہیں ہوگا ترقی ممکن نہیں ہے ۔ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ نہیں کرینگے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوگا۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ اس سکول میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں زیر تعلیم ہیں یہ خوش آئند ہے ۔ خواتین کو پیچھے رکھنے سے معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔ ہزہانئس پرنس کریم آغاخان کامشن بھی یہی ہے کہ بچوں کو بہتر تعلیم دلوایا جائے۔ جس کے لئے اُنہوں نے ملک بھر میں اکیڈمکس کا جال بچھایا تھا ۔ہم نے اُن کا مشن جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔ یہاں کے خواتین نے معاشرے میں اپنا مقام بنایا ہیں ۔ پہاڈوں کا نام آتے ہی ثمینہ بیگ کی بات ہوتی ہے ۔ اسی طرح تمام شعبوں میں خواتین نے معاشرے میں اپنا لوہا منوایا ہیں ۔ دور جدید میں ضلع ہنزہ کے اسٹوڈنٹس کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے ہم نے ہنزہ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ہنزہ کیمپس کا مقصد ہمارے اسٹوڈنٹس کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے۔ یہ سہولت کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ مجھے احساس ہے کہ سکول کا بلڈنگ خراب ہوا ہے ۔ انشااللہ یہ سکول جلد مرمت ہوکر اچھے درسگاہوں میں شامل ہوگا ۔ سٹاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے۔

رانی عتیقہ نے کہاکہ ہم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کرکے سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا ۔سانئس لیبارٹری کے حوالے سے کہاکہ لیبارٹری کیلئے آئندہ آنے والی اے ڈی پی میں سکیم رکھ کر آپ لوگوں کا ڈیمانڈ پورا کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ سڑکوں اور پلوں کے ذریعے سے آپ لوگوں کو ایک دوسرے سے ملانا ہیں ۔دوریاں ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ بجلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانی صاحبہ نے کہاکہ انشاء اللہ مسگر پاور ہاوس سے رواں ماہ کے آخر تک بجلی کی ترسیل ہوگی ۔ جس سے گوجال میں مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔ عطاآباد جھیل پر بننے والی 32.5میگاواٹ منصوبے کا زکر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا ۔ جس کی لاگت ۱۱ ،ارب روپے آئیگی ۔ جس کے بننے کے بعد ہنزہ سے ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔ لوڈ شیڈنگ کا جن ضلع سے بھاگ جائے گا ۔

پروگرام کے آخر میں اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ بچوں کو تعلیم کیساتھ ادب بھی سکھائیں ۔کیونکہ یہ علاقہ ادب کی وجہ سے مشہور ہیں ۔ اُنہوں نے سکول کیلئے نقد بیس ہزار روپے انعام دے دیا ۔ پروگرام کے آخر میں اچھی کارکردگی کے حامل بچوں کو میڈل اور ٹرافیاں بھی دی گئی ۔ اس پروگرام میں صدر مسلم لیگ ہنزہ جان عالم ، ڈی آئی ایس جبار کے علاوہ علاقے کے معززین نے خصوصی شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button