خبریںسیاحت

خنجراب سے عطاآباد پہنچنے پر پاکستان موٹر ریلی کا والہانہ استقبال، ثقافتی تقریب کا انقعاد

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان کار ریلی ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر نگرانی درجنوں گاڑیاں عطاآباد جھیل پر مرکزی ریلی میں شامل ، خنجراب سے عطاآباد پہنچنے پر انتظامیہ کا شرکاء ریلی کا والہانہ استقبال کر دیا، علاقائی و ثقافتی تقریب کا انقعاد ۔۔ 70واں یوم آزادی پاکستان کے منسابت سے پاک آرمی کے زیر قیادت ملکی سطح پر منعقد کی جانے والی خنجراب تا گوادر ریلی جب خنجراب سے شروع ہو کر عطاآباد جھیل پہنچ گئی تو ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر قیادت ہنزہ کے مختلف علاقوں سے درجنوں کا ر مرکزی ریلی میں شامل ہو گئی۔ عطاآباد جھیل پہچنے پر عوام نے شرکاء ریلی کا شاندار طریقے سے استقبال کر دیا۔

اس موقع پر ریلی میں شریک مہمانوں کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور عوام کی جانب سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں روایتی دھنوں پر مہمانوں کے علاوہ بزرگوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ نوجوانوں نے تلوار ڈانس پیش کرتے ہوئے شرکاء ریلی سے خوب داد حاصل کی۔

ہنزہ۔۔ جشن آزادی کار ریلی کا عطاآباد جھیل آمد پر استقبال ، جبکہ ریلی ہنزہ کے مختلف علاقوں گزار رہی ہیں

70واں جشن آزادی پاکستان کے علاوہ ملکی سطح پر سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے منعقدہ پاک فوج کے قیادت میں ہونے والی خنجراب تا گوادر کار ریلی کے شرکاء انتظامیہ اور عسکری قیادت نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خنجراب سے گوادر تک ریلی کا مقصد نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ملکی و غیر ملکی سطح پرپاکستان کوایک پرُامن ملک اور سیاحت کے لئے موزوں جگہ قرار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن ہونے کیوجہ سے اس سال گلگت بلتستان میں لاکھوں سیاح پہنچ گئے ہیں اور ہم امید کرتے ہے انشاللہ آئندہ انے والے سالوں میں جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی تعداد اس سے دگنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے مختلف ممالک اپنی ناکام کوششیں کر رہے ہیں مگر پاک فوج کے قیادت میں ہم سب ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ناکام بنائے گے۔ جشن آزادی کار ریلی میں ہنزہ سے درجنوں کارمرکزی ریلی کے ساتھ ملی کر گلگت کی طرف روانہ ہو گئے۔

ہنزہ: قائمقام ڈٖی سی ہنزہ ڈاکٹر انس کے زیر قیادت مرکزی کارریلی میں شمولیت کے لئے روانہ
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button