خبریں

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع دیامرکا احتجاج اکیسویں دن میں داخل

چلاس (رپورٹر ) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع دیامر کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت صدر پیرا میڈیکل سٹاف حاجی پیر داد نے کی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پیرا میڈیکل سٹاف نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے جائز حقوق کیلئے پر امن احتجاج شروع کیا ہے ۔ احتجاج اکیسویں دن میں داخل ہو چکا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکام بالا کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی ۔ حکام بالا کا رویہ قابل افسوس ہے ۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ کی باہمی مشاورت سے حضرت ولی کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ، محمد ابراہیم کو سیکریٹری اطلاعات اور عبدالوہاب کو ڈپٹی چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button