عوامی مسائل

ہنزہ میں آوارہ کتے دن دہاڈے مویشوں کو چیر پھاڑنے لگے

ہنزہ(خصوصی رپورٹ) ضلع ہنزہ میں آوارہ کتوں کا راج، دن دہاڈے مال مویشوں کو چیر پھاڈنے لگے ۔ سنٹر ہنزہ کی بیشتر آبادی پر آوارہ کتوں کا راج، مقامی زمینداروں کو اپنے مال مویشوں کو محفوظ رکھنے میں مشکلات کا سامنا ۔ موسم خزاں شروع ہوتے ہی مقامی زمیندار مال مویشوں کو کھیتوں اور باغات میں گھاس چرانے کیلئے لے جاتے ہیں ۔ ایسے میں مال مویشوں کو محفوظ رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ سنٹر ہنزہ میں حملہ آور کُتے سب سے زیادہ گنش ، التت، بلتت، احمد آباد ،ڈورکھن اور حیدر آباد کے مقام پر پائے جاتے ہیں ۔ رات کو کتوں کا راج تھا ہی اب دن میں بھی کئی بکریوں کو چیر پھاڈ ڈال کر یہ ثابت کیا ہیں کہ دن ہو یا رات ہماری چلے گی ۔

متاثرہ ایریا کے عوام نے ضلعی انتظامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر محکمہ بلدیہکی طرف سے ہنزہ بھر میں کتا مار مہم چلایا جائے تاکہ عوام ہنزہ کا مزید مالی نقصان ہونے سے بچایا جاسکیں ۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا توکتوں سے حیوانات کو نقصان ہے ہی ،انسانوں پر بھی حملہ آور ہوسکتے ہیں ۔ اس علاقے میں اتنی کتوں کی لشکر نے عوام ہنزہ کو ازیت میں مبتلا کیا ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button