اہم ترینتعلیم

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والےٹریکرز نے اسکولی سکول کیلئے لاکھوں مالیت کی کتابیں،کاپیاں اور کھیلوں کے اشیاء فراہم کردیئے

شگر(عابدشگری)اسلام آباد سے تعلق رکھنے والےٹریکرز نے اسکولی سکول کیلئے لاکھوں مالیت کی کتابیں،کاپیاں اور کھیلوں کے اشیاء فراہم کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے عمران خلیل اور صائمہ جو کہ غنڈو رورا نامی ٹریک پر ٹریکنگ کیلئے اس سال آئے تھے جہاں انہوں نے اسکولی سکول اور بچوں کی حالت زار دیکھ کر ان کیلئے کچھ کرنے کا عزم کیا ۔ انہوں نے ٹریک مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد جاکر سکول کیلئے سپورٹس کے سامان اور سکول کے بچوں کیلئے کتابیں اور کاپیاں اپنے ساتھ لائے جہاں انہوں نے سکول جاکر اساتذہ اور بچوں میں تقسیم کئے۔ تقسیم کئے گئے اشیاء کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ان کے ساتھ نامور گائیڈ محمد شریف کواردو بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برالدو میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اور حالت ذار خراب ہے۔ ان سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کیلئے کوئی سہولیات موجود نہیں۔ ان سکولوں کی اور بچوں کی حالت زار نے ہمیں دوبارہ ان علاقوں تک کھینچ لایا۔مستقبل میں تمام سکولوں کیلئے کام کرنے کا ارادہ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button