سکردو(پ ر ) علاقے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے ،تجاوزات اور شہر میں صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سکردو کی خصوصی ہدایات پر چیئر مین پرائس کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر سکردو عباس علی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہرکی صفائی، شہر میں تجاوزات میں اضافے، سبزی پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں مختلف سٹوروں میں زائد المعیاد سامان اور مختلف غیر معیاری اشیاء کی ترسیل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پر ائس کمیٹی نے شہر کے مختلف مقامات میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارنے کے لیے پولیس اور مجسٹریٹس کی ٹیم تشکیل دی ۔ اور انہیں ہدایت کی ہے کہ شہر میں جہا ں کہی بھی غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیا ہ کی ترسیل کی صورت میں ضبط کیا جائے اور ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے پولیس اور مجسٹریٹ سے کہا ہے کہ شہر میں قائم تمام بڑے بڑے سٹوروں میں موجود زشیائے خورد نوش کی بھی چیک کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح سکردو میں بھی بڑی مرغیوں کی درآمد پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایت دی کہ مرغی فروشوں کی دوکانوں کو بھی چیک کیا جائے اور پہلے سے زبع کی گئی مرغیوں کی بھی تصدیق کی جائے ۔ انہوں نے پولیس اور مجسٹریٹ سے کہا ہے کہ وہ شہر میں فلور ملوں کا بھی جائزہ لیں اور ساتھ ہی شہر میں تجاوزات کو ہٹانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے پولیس اور مجسٹریٹس سے کہا ہے کہ وہ شہر میں غیرمعیاری ادویات کا بھی جائزہ لیں اور بہتر حکمت عملی سے شہر میں چیکنگ کا نظام کو موثر کریں۔ چےئر مین پر ائس کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ اس سلسلے میں بازار کمیٹی سے بھی اجلاس میں قیمتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔