خبریںسیاست

چلاس: پی ایس ایف اور پی وائی او کی تنظیم سازی میں تاخیر پر جیالے دلبرداشتہ، پیپلز پارٹی کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

چلاس(مجیب الرحمان) پی ایس ایف اور پی وائی او کی تنظیم سازی میں تاخیر پر جیالے دلبرداشتہ ہوگئے۔پیپلز پارٹی کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ پیپلز سیکرٹریٹ میں سابق صدر پی ایس ایف قاسم شاہ کی زیر صدارت سابق عہدیداران اور اراکین اور ورکرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایف اور پی وائی او کی تنظیم سازی نہ ہونے پر شدید غم و غصے اور مایوسی کا اظہار کیا گیا۔اور تنظیم سازی میں غیر ضروری تاخیر پر صوبائی قیادت پر کھل کر تنقید کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ پی ایس ایف اور پی وائی او پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔مگر پارٹی قیادت ذیلی تنظیموں کی جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے پارٹی کمزور ہوتی جا رہی ہے۔کارکن مایوسی کا شکار ہیں اور دوسری پارٹیاں کارکنوں سے رابطے کر رہی ہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جیالے پارٹی قیادت کی سرد مہری سے دلبرداشتہ ہو کر وفاداری تبدیل کریں۔صوبائی قیادت فوری طور پر ذیلی تنظیموں کو فعال کرنے کے لئے نئی تنظیم سازی کا عمل فوری مکمل کرے۔تاکہ کارکن اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ تنظیم سازی نہ کرنے تک پیپلز پارٹی کی تمام تقریبات سے بائیکاٹ کا عمل جاری رہے گا۔اجلاس میں سابق سیکرٹری اطلاعات پی ایس ایف عبدالواحد،سابق نائب صدر ادریس ،نیاز،شیر عالم ،مزمل شاہ،شوکت،شیراللہ اور مجتبیٰ سمیت کثیر تعداد میں اراکین بھی شریک تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button