خبریںماحول

چلاس: بابوسرٹاپ پر صفائی مہم، کوڑا دان نصب

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ چلاس ویسٹ منیجمنٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پہنچ گئے۔ کچرا دان لگائے اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی چلاس کے اہلکاروں نے ٹاپ ہر موجود کچرا اٹھایا اور پورے علاقے کو کچرا سے پاک کر دیا۔

واضع رہے کہ بابوسر ٹاپ پر روزانہ ہزاروں سیاح سیر و تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔ جگہ جگہ کچرے کی ڈھیر کی وجہ سے بابوسر ٹاپ کی قدرتی حسن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔اور جس کو بروقت نہ ہٹانے کی وجہ سے تعفن پھیل جاتی ہے۔ جب کہ قدرتی پھول اور قیمتی جڑی بوٹیوں پر اثرانداز ہونے کے علاوہ موذی بیماریوں کا بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

مقامی لوگوں نےضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ نے بابوسر ٹاپ کو کچرا سے پاک کرنے کا بیڑہ ذاتی طور پر اٹھایا ہے۔یقینا اس عمل سے سیاحت کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا اور سیاحت سے وابسطہ افراد کی معاشی ترقی کا سبب بنے گا۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button