معیشت

دیامر سے چائینہ ایکسپورٹ کی جانے والی چلغوزہ سوست ڈرائی پورٹ سے غائب ہونے لگی

چلاس(بیوروچیف) دیامر سے چائینہ ایکسپورٹ کی جانے والی چلغوزہ سوست ڈرائی پورٹ سے غائب ہونے لگی۔چلغوزے کے بیوپاری چلغوزہ کی کمی اور نقصان پر پریشان ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ چلاس سے چلغوزے کا وزن کر کے ٹرکوں میں سوست پہنچاتے ہیں مگر پورٹ میں وزن کے دوران بیوپاریوں اور ڈرائیورز کو ساتھ نہیں رکھا جاتا ہے۔اور انہیں پورٹ کے گیٹ کے باہر بٹھایا جا تا ہے۔اس دوران چلغوزہ منوں کے حساب سے کم بتانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بیوپاری ابراہیم ،شیر جہان و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کے ٹرک سے تین توڑہ چلغوزہ غائب ہوا ہے۔حالانکہ وہ چلاس سے خود ہی ٹرک میں اپنے مال کی نگرانی کر کے سوست پہنچے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب بیوپاری نے پورٹ میں خود جانے کی تکرار کی تو انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ انکے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کی جائے گی۔اس صورتحال پر بیوپاری شدید پریشان ہیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button