ہنزہ (بیورورپورٹ ) پیرامیڈیکل سٹاف ہاٹ اینڈ کولڈ الاؤنس سال 2016.17کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج۔ سول ہسپتال علی آباد میں او پی ڈی بند کرکے پیرامیڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ۔پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر حافظ کیساتھ طویل مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیرامیڈیکل سٹاف نے پلے کارڈ اُٹھاکر احتجاجی دھرنا دیا ۔پیرامیڈیکل سٹاف نے پلے کارڈ پر مطالبات درج کئے تھے ۔
احتجاجی دھرنے کو ختم کرانے کے لئے اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انیس اقبال نے کئی گھنٹے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سے مذاکرات کئے۔اور اُن کے مطالبات سنیں ۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر سلیم حیدر نے قرارداد کے زریعے اپنے مطالبات اسٹنٹ کمشنر کو پیش کیا ۔ جس میں اُنہوں نے کہاکہ ہیٹنگ الاؤنس سال 2016.17کے جو واجبات ہیں فی الفور ادا کیا جائے ۔ ہیٹنگ الاؤنس سال 2016.17کو چیف سکریٹری گلگت بلتستان کے نو ٹیفکیشن کے مطابق ادا کی جائے۔سال 2017.18کے ہیٹنگ الاؤنس کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے حکم نامے کے مطابق تنخواہ میں شامل کیا جائے۔
ضلع نگر کو الگ ضلع ہوئے کافی عرصہ گزرا ہے مگر تاحال NISمیں الگ نہیں ہے لہذا ضلع نگر کو ضلع ہنزہ کے سٹاف سے الگ کیا جائے ۔مطالبات غور سے سننے کے بعد اسٹنٹ کمشنر ہنزہ انیس اقبال نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرمی سردی الاؤنس آئندہ ڈی سی آفس کی وساطت سے تقسیم ہوگی ۔ آپ کے مطالبات کو سکریٹری صحت سے بات کرکے مسئلے کا حل نکالا جائے گا ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ آپ کا پیشہ مسیحوں کا پیشہ ہے آپ ہڑتال کریں گے تو براہ راست مریضوں کو تکلیف ہوگی اُن کا علاج کون کرے گا باقی گرمی سردی الاؤنس ہر گورنمنٹ ملازم کا حق بنتا ہیں اس میں کیوں تاخیر ہوئی ہے یہ سکریٹری صحت سے معلومات لینے کے بعد پتہ چلے گا ۔اے سی ہنزہ کی یقین دہانی پر یکم دسمبر2017تک تمام واجبات مکمل طور پر سٹاف میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائیگی ۔تب تک احتجاج کو موخر کردی گئی ۔
دریع اثناء معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ او آفس کے ملازمین کی ہاٹ اینڈ کولڈ کی مد میں ملنے والے الاؤنس انچارج میڈیکل سول ہسپتال علی آباد سے زیادہ ہیں اس حوالے سے ڈاکٹرز نے بھی اس ناانصافی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔