خبریں

یوم آزادی گلگت بلتستان شان وشوکت کے ساتھ منائیں گے۔ ڈائریکٹر ایجوکشن کالجز

گلگت(خصوصی رپورٹ : امیرجان حقانیؔ ) فاطمہ جناح ویمن ڈگری کالج گلگت میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز پروفیسر منظورکریم کی صدرات میں’’ تقریب یوم آزادی گلگت بلتستان کمیٹی ‘‘کے ممبران اور کالجز کے پرنسپلز کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر منطور کریم نے کہا یوم آزادی گلگت بلتستان مکمل شان وشوکت کے ساتھ منائیں گے۔ تمام کالجز کے فیکلٹی ممبران کے تعاون سے یوم آزادی کے ذریعے پورے گلگت بلتستان میں شعور وآگاہی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس کے لیے بروقت تیاری کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ ہم نے گلگت بلتستان کی تمام کالجز کو ہفتہ پہلے آفیشل لیٹر جاری کیا ہے کہ یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے تمام ڈویژن کے طلبہ و طالبات میں تقریری و تحریری مقابلے کی تیاری کروائی جائے اور مرکزی تقریب کے لیے پوزیشن ہولڈ طلبہ کومنتخب کیا جائے۔تاکہ طلبہ و طالبات میں آگے بڑھنے کا رجحان بھی پیدا ہوجائے اور قوم کے نونہالوں کو آزادی کی اہمیت و قدر جاننے کا موقع بھی ملے۔

میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج مناور کے پرنسپل پروفیسرمحبوب علی خان نے کہا طلبہ و طالبات میں یوم آزادی کے حوالے شعور و آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔ہم ضلع گلگت کے پرنسپل دیگر تمام اضلاع کے طلبہ و طالبات کو ویلکم کرتے ہیں۔

میٹنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جمشید علی نے کہا کہ تمام امور مشاورت سے انجام دیے جائیں گے تاکہ پروگرام احسن انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔ تقریری عنوان بذریعہ لیٹر تمام کالجز کو ارسال کیا جاچکا ہے ۔اس سال تقریری مقابلے کا عنوان ’’ گلگت بلتستان کو دستیاب مواقع اور درپیش مسائل‘‘ تجویز کیا گیا ہے ۔ اسی عنوان پر طلبہ و طالبات تقریری مقابلے میں حصہ لیں گے

۔امیرجان حقانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے بہترین میڈیا مہم چلائی جائے گی۔ تمام ممکنہ وسائل اور میڈیا ذرائع کو استعمال کیا جائے گا تاکہ پوری قوم میں شعور و بیداری پیدا ہواور آزادی کی اہمیت واضح ہو۔

اس خصوصی میٹنگ میں ڈایئریکٹر ایجوکیشن اور اس کی ٹیم، ڈگری کالج مناور کے پرنسپل پروفیسر محبوب علی، ڈگری کالج دنیور کے پرنسپل پروفیسر تہذیب الحسن ، انٹر کالج بسین کے پرنسپل پروفیسر بلال، گرلز ڈگری کالج گلگت کی پرنسپل طاہرہ ناہید اور تمام کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران نے شرکت کی۔

تقریب یوم آزادی منانے کے حوالے سے ایونٹ منیجمنٹ کمیٹی، فنانس کمیٹی، لوجسٹگ کمیٹی، ریفریشمنٹ کمیٹی،سرٹیفیکٹ اور شیلڈ ڈسٹربیوشن کمیٹی، میڈیا کمیٹی، اسٹیج ڈیکوریشن کمیٹی، سیکورٹی کمیٹی اورانٹرنل ڈسپلین کمیٹی وغیرہ تشکیل دی گئی ۔ تمام کمیٹیوں کے چیئرمین،فوکل پرسن اور ممبران منتخب کیے گئے اور باقدہ سرکاری لیٹر جاری کیا گیاتاکہ تمام اراکین یکسوئی کے ساتھ بروقت تیاریاں مکمل کرسکیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹرایجوکیشن پروفیسر منظورکریم نے کہا کہ اس اہم تقریب کے صدر محفل کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن حاجی ثناء اللہ کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا کہ مہمان خصوصی کون ہونگے۔اور کن کن اہم مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ تقریری اور تحریری مقابلوں میں ججز کے فرائض انجام دینے کے حوالے سے اگلی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button