خبریں

سکندر آباد گرمسائی گریٹر واٹر سپلائی سکیم منصوبہ کرپشن کی وجہ سے ناکام ہوا، ادارے تحقیق کریں،نمبردار طالب اور دیگر کا مطالبہ

نگر ( بیورو رپورٹ) سکندر آبا د گرمسائی گریٹر واٹر سپلائی منصوبے کی ناکامی اور کرپشن پر ادارے تحقیقات کریں،نمبر دار طالب حسین مسعود ،صدر مسلم لیگ ن تحصیل شینبر چھلت۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سکندر آباد گریٹر واٹر سپلائی کے نام پر لاکھوں روپے کا کرپشن کیا گیا ہے لیکن آج تک نیب سمیت کسی بھی ادارے نے اس سلسلے میں کوئی تحقیقات ہی نہیں کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکندر آباد کی عوام آج بھی صاف اور صحت افزاء پانی کے ایک ایک قطرے کے لئے ترس رہی ہے لیکن کسی کو کوئی احساس ہی نہیں ہے ۔ گریٹر واٹر سپلائی کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کے نذر ہوئے لیکن عوام کو اس منصوبے کا ایک پائی بھی کا بھی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ میں نیب سمیت تحقیقات کرنے والے دیگر تمام اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس منصوبے بارے میں کرپشن کی چھان بین کر کے منصوبے کو ناکام کرنے والے ٹھیکیدار اور زمہداروں کو سزا دلائیں۔ یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے کیوں کہ اس منصوبے کا براہ راست تعلق ہزاروں انسانی جانوں سے ہے ۔ سکندر آباد ضلع نگر کا سبڈویژنل ہیڈ کواررٹر ہے جس میں آبادی کے علاوہ روزانہ اپنے مسائل لے کر یہاں آنے والے سینکڑوں سائیلین کے لئے ہمہ وقت پانی کی ضرور ت ہوتی ہے ، محکمہء تعمیرات عامہ اور ضلعی انتظامیہ اس منصوبے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے حالانکہ قومی خزانے سے اس منصوبے پر کروڑں روپے خرچ کرنے کے باوجود کسی ایک پائی کا بھی کام نہیں لیا جاسکا۔ ہم حکام بالخصوص سیکریٹری ورکس سے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس منصوبے کی کامیابی سمیت اس میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرا دیں اور ملوث افراد کو قانون کے حوالے کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button