اہم ترینثقافت

گلگت بلتستان میں ریجنل لینگویجز اکیڈیمی کےقیام کے لیے پی سی ون کی تیاری شروع

گلگت ( پ ر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان میں علاقائی زبان، ثقافت اور فنون کے تحّفظ، تحقیق، ترویج اور فروغ کے لئے قائم کی جانے والی ریجنل لینگویجز اکیڈمی کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں سکرٹری سیاحت و ثقافت وقار علی خان، سیکرٹری مالیات یحییٰ اخوندزادہ اور سکرٹری برقیات ظفر وقار تاج سمیت محکمہ سیاحت اور محکمہ پلاننگ کے سینیئر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں علاقائی زبان وادب اور فنون و ثقافت کے لیئے ریجنل لینگویجز اکیڈیمی کے لیئے pc-1 کی تیاری کے لیئے حتمی منظوری دے دی۔ اجلاس میں مجوزہ اکیڈیمی کے لیئے رہنما اصول بھی وضع کیئے گئے۔ اس اکیڈیمی کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان کی مقامی زبانوں کو تحقیق کے ذریعے تحفظ و ترویج دینے کے ساتھ ساتھ مقامی فنونِ لطیفہ اور ثقافت کا فروغ بھی شامل ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button