اہم ترینماحول

شگر : ارندو کو آفت ذدہ علاقہ قرار دیا جائے

سکردو ( بیورو چیف ) ارندو کو آفت ذدہ علاقہ قرار دیا جائے علاقے میں گلیشئر سرکنے ،شدید برفباری اور آسمانی بجلی گرنا قدرتی آفات میں شامل ہے سال بھر علاقے کے عوام خوف کے سائے میں زندگی گزارتے ہیں علاقہ اب غیر محفوظ ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار عمائدین شگر حاجی وزیر فدا علی ،شیخ مبارک علی ،شیخ حسن جوہری ،احمد چو ،سید حیدر شاہ و دیگر نے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ علاقہ باشہ کے آخری گاؤں ارندو میں زندگی گزارنا اب مشکل ہوگیا ہے۔ اہل مکین خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ گاؤں میں رواں سال فروری میں ہونیو الے شدید برف باری نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا تھا جبکہ گاؤں کے ساتھ موجود گلیئشرز کا سرکنے کا سلسلہ جاری ہے اور گاؤں کی طرف بڑھ رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ارندو میں دس سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں لوگ کھلے آسمان خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبو رہے سردیاں بڑھ رہی ہے حکومت اور محکمہ ڈیزاسٹر جلد ارندو کو آفت ذدہ علاقہ قرار دیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button