اہم ترینخبریں

70 سال قبل گلگت بلتستان کے اسلاف کی قربانیوں کے باعث آج گلگت بلتستان کے عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر گلگت بلتستان کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے70 سال قبل گلگت بلتستان کے غیور اور بہادر عوام نے ڈوگر ا راج کی غلامی کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے ڈوگروں اور سکھوں سے 28 ہزار مربعہ میل کا علاقہ آزاد کروا کر جو احسان کیا اُس کی بدولت آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے نظریات کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال قبل گلگت بلتستان کے اسلاف کی قربانیوں کے باعث آج گلگت بلتستان کے عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اور ترقی وخوشحالی کی وہ منازل طے کر رہے ہیں جو غلامی کی زنجیروں میں ناممکن تھیں۔

انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور آج گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کے محمدنواز شریف کے وژن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری موجودہ حکومت کاگلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے اور اس عظیم منصوبے کے گیٹ وے اور بیس کیمپ ہونے کی حیثیت سے گلگت بلتستان میں حقیقی ترقی وخوشحالی کی ایک نئی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال قبل ہمارے آبا ء واجداد کی قربانیاں ہم سے اس امرکا بھی تقاضا کرتی ہیں کہ ہم گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے خلوص نیت سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ یکم نومبرکا دن اس امر کی تجدید کا بھی دن ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مذہبی ہم آہنگی اور بھارئی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے اس خطے کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام مخلص ہیں اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اوراس محبت کا یہ تقاضا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی و صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے دیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کی خوشحالی کے لیے درجنوں منصوبے تیزیسے اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button