حادثاتخبریں

شگر: الچوڑی میں آگ لگنے سے دو گھر جل کر خاکستر ہوگئے

شگر(عابدشگری) شگر میں دو دنوں میں آگ لگنے کا ایک واقعہ پیش آیا۔ الچوڑی میں آگ لگنے سے دو گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ گھر میں موجود لاکھوں مالیت کی اشیاء اور خوراک کا ذخیرہ بھی آگ کی نذر ۔ گھروالوں نے بھاگ کر جان بچائی،اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شگر یونین کونسل الچوڑی کے گاؤں سکم تھنگ میں بدھ کی دن دوپہرایک بجے اچانک ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی لپیٹ میں آکر محمد اسحاق اور فرمان کا گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔۔آگ سے گھر میں موجود گندم اور دیگر خوراک کی ذخائر بھی جل گئے۔جبکہ جانوروں کیلئے سردیوں کیلئے جمع کیا گیا چارہ بھی آگ کی بھینت چڑھ گیا۔

مقامی شخص محمد یاسین نے میڈیا کو بتایا کہ آگ دن ایک کے قریب لگی جس کی اطلاع فوری طور پرریسکیو1122کو دی گئی تھی۔ تاہم مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد آگ کو قابو کرلیا اور مزید گھروں کو لپیٹ میں لینے سے بچالیا گیا تاہم دو گھر جل کر تباہ ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔گھر جلنے پر بے گھر ہونے والے محمد اسحاق معذور ہے اور پانچ بچون کا واحد کفیل ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد رہنے کیلئے چھت کا بندوبست کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔یاد رہے شگر میں دو دن کے اندر آگ لگنے کا یہ دوسری واقعہ ہے منگل کے دن ارندو مین لگنے والی آگ سے آٹھ گھر تباہ ہوگئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button