حادثات

استور: نواحی گاؤں کی دوکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مال اور 2 موٹر سائیکل جل گئے

استور (عبدالوہاب ربانی ناصر ) استور کے ایک نواحی گاؤں کی دوکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مال اور 2 موٹر سائیکل جل گئے.

ضلع استور کے گدئی یونین کے گاوں خومہ داس کے باسیوں کے مطابق آگ رات 2بجے لگی اور مقامی افراد کی کوششوں سے تین گھنٹے بعد اس پر قابو پایا جا سکا۔ اس دوران دوکان میں موجود تمام سامان جل چکا تھا۔

دوکان کے مالک منیر احمد کے مطابق اس دوکان میں اشیاء خورد نی,گارمنٹس اور 2موٹر سآئیکل 125 مو جود تھے جن کی مالیت سات لاکھ روپے بنتی ہے۔ منیر احمد نے کہاوہ اس جگہ پر 12 سالوں سے کاروبار کر رہے تھے اور 18افراد پر مشتمل فیملی کا واحد زریعہ معاش اس کاروبار سے تھا گھر میں مزید کو ئی روزگار کرنے والا نہیں ہے ۔

منیر احمد نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کی مدد کرے تاکہ وہ اپنے گھر کے اخرا جات کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیرافضل نے بھی آگ لگنے والی دوکان کا مکمل جائزہ لیا اور رپورٹ بھی بنائی اور امداد دلانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button