خبریں

گلگت بلتستان کوفرقہ واریت ،عصبیت ، علاقائیت کی لعنت سے بچانا ہے، امیر جماعت اسلامی گلگت

گلگت(پریس ریلیز) آج تجدید عہد کا دن ہے، ہم شہداء ، غازیوں اور گمنام مجاہدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی گلگت نظام الدین نے بحیثیت مہمان خصوصی ریڈ فاونڈیشن سکول اینڈ کالج گلگت میں خطاب یکم نومبر جشن آزادی کی پر ووقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے میر محفل مولانا سلطان رئیس رہنما جماعت اسلامی جی بی، حبیب الرحمن پرنسپل، مولانا شری محمد ایاز و دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ اگر آج ہمارے بزرگ ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل نہیں کرتے تو انڈیا کا بارڈر بشام میں ہوتا ، آج دنیا کے مختلف ممالک میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں،گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور چھ ایٹمی ممالک کے سنگم میں واقع ہے، سی پیک کا گیٹ وے ہے ،ہمارے قومی ہیروز نے آزادی حاصل کر کے پاکستام کے ساتھ الحاق کیا ، پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر معرض وجود میں آنے والا ملک ہے، لیکن انگریزوں کے شاگردوں نے اسے اسکی اصل مقصد سے دور رکھا ہے، ہم اسکی اصل مقصد سے قریب تر لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

جنگ آزادی گلگت بلتستان میں مولانا عبدالمنان بانی امیر جماعت اسلامی جی بی ، مولانا عبدالفراح اور دیگر کئی علماء کرام کا کلیدی کردار رہا ہے۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہیکہ گلگت بلتستان کوفرقہ واریت ،عصبیت ، علاقائیت کی لعنت سے بچانا ہے اور اپنی نئی نسل کو بہتر کردار سازی کیلئے کردار ادا کرنا ہے، محبتوں کو فروغ دینا ہے، 28ہزار مربع میل کا علاقہ جنت نظیر سے کم نہیں ہے۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے،جبکہ طلبہ نے مختلف خاکوں کے ؔ ذریعے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button