خبریں

کونسل کے نااہل ممبران کےا نگوٹھے کے بغیر ویلتھ اور انکم ٹیکس نہیں لگ سکتا، امجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت (ارسلان علی) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کونسل کے نااہل ممبران 5کروڑ بجٹ ،بڑی بڑی گاڑیوں ،مراعات اور مفادات کیلئے انگوٹھہ لگاتے ہیں تو انکم ٹیکس لگ جاتا ہے،ان کے نگوٹھے کے بغیر ویلتھ اور انکم ٹیکس نہیں لگ سکتا ہے ۔آج جو گلگت بلتستان میں ظلم ،جبر اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے وہ ان کونسل کے ناہل ممبروں کے باعث ہے،جی بی کونسل نااہل لوگوں کا ٹولہ ہے اس میں فروٹ فروش اور دیگرکاروباری موجود ہیں جو اپنی ذاتی مفادات کے خاطر گلگت بلتستان کے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں ۔

انہوں نےبدھ کے روز پیپلزپارٹی کیمپ آفس گلگت میں یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے دعائیہ تقریب میں کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گورنر کو ورغلا کر یہاں پہ غریب دکانداروں ،نائی شاپس ،موچیوں اور نان بھائیوں پر ٹیکس لگوایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا ن لیگ کے حکومت بنتے ہی گورننس آڈر 2009میں دو ترامیم کئے گئے ایک کشمیر افیئرز کے وزیرکو گلگت بلتستان کا گورنر بنانے اور دوسرا مائننگ رولز 2003کو ختم کرکے 2016کے قانون کے تحت اس مائننگ لیز لینے کے پالیسی کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جس کے تحت اپنے من پسند افراد کو نوازا جاسکے اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو اس کے دور رکھا جائے ۔ان لوگوں نے گلگت بلتستان کے وسائل کے دروازے پاکستان کیلئے کھول دیئے ہیں لیکن آج تک نواز شریف کی حکومت نے گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دیاہے جس کی وجہ سے آج تک نواز شریف کو گلگت بلتستان میں ایک بھی تقرقیاتی پراجیکٹ کی افتتاح کی تختی پر نام نہیں آیا ہے ۔

انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں جتنا بھی ترقیاتی بجٹ ہے وہ ایک ہی خاندان کے ارد گرد گھومتا ہے ،گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد کی تزین و ہرائش،شہداء یادگار کی آرائش سمیت دیگر تمام پرا جیکٹس کے ٹھیکے صرف حفیظ الرحمن کے رشتہ داروں کو دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن کی جان چھو مک پل میں ہے اور وزیراعلیٰ کی حکومت صرف ٹھیکوں میں ہے اب ان سب کی انکوائری شروع ہوچکی ہے بہت جلد یہ لوگ اور اس میں ملوث سرکاری آفیسران شکنجے میں آجائیں گے ۔ بہت سارے آفیسروں نے اس طر ح کے غلط کام کئے ہیں جس پہ ابھی انکو ائر یاں شروع ہو چکی ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیٹیو کمیٹی کے ممبر محمد موسیٰ نے کہا کہ ہم اپنے دور میں پیپلزپارٹی کے ورکروں کو کچھ نہیں دے سکیں ہیں انشاللہ آئندہ جب بھی حکومت آئے گی اپنے ورکروں کو نوازا جائے گا ۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کھبی بھی پاکستان مخالف باتیں نہیں ہونی چاہئے پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور گلگت بلتستان میں جو بھی کام ہوا ہے و ہ پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے آج ہم جس سیاسی دہرے میں شامل ہے وہ شہید ذولفقار علی بھٹو ،بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی وجہ سے ہے ۔

اس موقع پر عمران ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حفیظ الرحمن اور دیگر وزراء کوپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین آصف علی زرداری کے صدقہ سے کام کرنے کا اختیار ،گاڑیوں پر جھنڈا اور دیگر مراعات ملے ہیں ۔یہ لوگ کل تک اس پیکج کو قاتل پیکج قرار دیتے تھے لیکن آج اس پیکج سے مزے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ک دوسرےملکوں میں علحیدگی کی تحرکیں چلتی ہے پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں شامل ہونے کی تحریکیں چلتی ہیں۔

تقریب سے ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول ،جنرل سیکریٹری حسین علی رانا ،پیپلزپارٹی ضلع ہنزہ کے رہنماء فدا کریم ،پی ایس ایف کے سابقہ صدر ملک غلام علی شاہ ،میر باز کیتھران و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button