خبریں

سٹی ہسپتال گلگت کے عارضی ملازمین کو آٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں‌ملی، وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج

گلگت ( سٹاف رپورٹر)سٹی ہسپتال کے عارضی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر احتجاج کیا۔ عارضی ملازمین نے بادشمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ ماہ سے تنخواہ بندہے ماہوار 3500روپے تنخواہ دی جارہی ہے جو کہ اس مہنگائی کے دور میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اور ملازمین کا بائیو میٹرک نہیں ہواہے۔ احتجاجی مظاہرین کا مذید کہنا تھا کہ ایک ہفتے پہلے محکمہ صحت کی ذمہ دار حکام کو آگاہ کیا تھا لیکن ہمارے دیرینہ مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دیا مجبور ہو کر احتجاج کیا 4دنوں سے کام چھوڑ ہڑتال بھی کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو ئی اور احتجاج پر مجبور کیا۔ ملازمین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی کرائی ہے کہ 4دن کے اندر مطالبات حل ہو نگے ۔ بائیو میٹرک ، تنخواہ کی ادا ئیگی اور ماہوار10ہزار روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر عارضی ملازمین نے احتجاج 4دن کے لئے موخر کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button